گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چھاپوں کے دوران مٹھائی کی دکان سیل کر دی ‘ سات کو جرمانے اور 31کو بہتری کے احکامات جاری کئے،کامونکی میں واقع مارٹ کو زائدالمعیاد اشیاء خوردو نوش رکھنے اور کھلے کوڑا دان کی بنا پر25ہزار روپے جرمانہ عائد کیا،زائد المعیاد اشیاء خوردونوش کو تلف کر دیا گیا۔