جہلم میں پاکستانی نژاد جرمن خاتون ڈاکٹرعظمیٰ کے قتل کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، 14 سالہ بیٹے عمار نے ڈی پی اوجہلم کے سامنے بیان ریکارڈ کرادیا ۔
مقتولہ کے بیٹے عمار کا کہنا ہے کہ والد نے پہلے ہوائی فائرکیا، روکنے کے باوجود والد نے دوسری گولی والدہ پرچلادی ۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے قتل میں استعمال کیا گیا پستول برآمد کرلیا ہے۔ جرمنی سے آنے والی ڈاکٹرعظمی کو 27دسمبر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا ۔