• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بل گیٹس دنیا کے امیر ترین شخص، 87 کھرب روپے کے مالک

Bill Gates The Richest Man In The World Worth Rs 87 Billion
امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ 2016ءمیں دنیا کا کنگ کون ہے، فہرست کے مطابق مائیکروسوفٹ کے بل گیٹس 87کھرب روپے کے ساتھ سب پر بازی لے گئے۔

2016ءمیں کس نے کھٹاکھٹ نوٹ چھاپے؟ اور کون ہے، دنیا کا نمبر ون ارب پتی؟ فوربز کی لسٹ نے سب بتادیا، آئی ٹی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا۔

بل گیٹس 2016ءکے نمبر ون ارب پتی ہیں جن کی دولت کا ذخیرہ 87 کھرب روپے سے زائد ہے ۔

امریکی تاجر وارن بوفے 77کھرب سے زائد نوٹ چھاپ کر دوسری پوزیشن لے اڑے،جب کہ اسپین کے امانسیو اورٹیگا 72بلین ڈالرز سے زائد کماکر تیسرے نمبر پر رہے۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا 2016ءکے ارب پتی افراد کی فہرست میں چھٹا نمبر ہے جنہوں نے فیس بک سے 51کھرب روپے کمائے۔
تازہ ترین