• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دانش سکول گرلز ونگ ڈیرہ غازیخان میں دوسراداخلہ ٹیسٹ 15جنوری کوہوگا

ڈیرہ غازیخان( پ ر)پرنسپل پنجاب دانش سکول گرلز ونگ ڈیرہ غازیخان شبنم حسیب نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر دانش سکول گرلز ونگ ڈیرہ غازیخان میں تعلیمی سیشن 2017-18میں داخلہ کیلئے دوسرا انٹری ٹیسٹ 15جنوری کو نو بجے صبح ادارہ میں منعقد ہوگا جس کیلئے داخلہ فارم مفت حاصل کر کے 14جنوری تک ادارہ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔ پہلے انٹری ٹیسٹ میں شریک ہونے والی طالبات اس ٹیسٹ میں اہل نہیں ہو ں گی ۔ انہوںنے بتایاکہ دوسرے انٹری ٹیسٹ کا مقصد کسی بھی وجہ سے شریک نہ ہونے والی طالبات کو موقع دینا ہے ۔پرنسپل شبنم حسیب نے بتایاکہ سیلف فنانس کیلئے بھی10سیٹیں مختص کر دی گئی ہیں ماہانہ 12000روپے کے ادائیگی پر طالبہ کو تعلیم ، خوراک ، یونیفارم، رہائش ، طبی او ر دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔
تازہ ترین