• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سرد خانے میں کئی دن سے رکھی ہوئی میتوں نے گفتگو شروع کردی۔
ایک نے بتایا،
’’مجھے ٹرک نے کچل دیا تھا۔
کوئی وارث نہیں مل رہا۔‘‘
دوسرے نے منہ بسورا،
’’مجھے جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔
ابھی تک کسی نے شناخت نہیں کیا۔‘‘
تیسرے نے دکھ بھری آپ بیتی سنائی،
’’میں خیراتی اسپتال میں گیسٹرو سے مرا تھا۔
گھر والے کفن دفن کیلئے چندہ جمع کر رہے ہیں۔‘‘
پھر کسی نے پوچھا،
’’اور آپ بڑے صاحب؟‘‘
میں نے حقارت سے انھیں دیکھتے ہوئے کہا،
’’میں بیرون ملک سے اپنے بچوں کی آمد کا منتظر ہوں۔‘‘
تازہ ترین