• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندسے لوہن کاانسٹا گرام اکاؤنٹ پر ’’السلام علیکم‘‘

Lndsy Lohan Sys Asalam Alkum On Insta Gram Accout

ہالی وڈ ادکارہ لندسے لوہن نے اپنے انسٹا گرام کے اکاؤنٹ پر ’’السلام علیکم‘‘ لکھا ہے، انہوں نے اپنی تمام پرانی پوسٹس کو بھی ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

لوہن نے اپنے انسٹا گرام کے اکاؤنٹ سے پرانی تصاویر کو ہٹا دیا ہے، اس نئی صورت حال کے حوالے سے ان کے بارے میں لوگوں کا خیال ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کے باب کا نیا آغاز ممکنہ طور پر بطور مسلمان کیا ہے۔

چند سالوں سے لندسے لوہن کے حوالے سے اس بات کا تذکرہ کیا جارہا تھا کہ وہ اسلام میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں، جبکہ اپریل 2016ء میں یہ خبر بھی منظر عام پر آئی تھی کہ لوہن اسلام کا مطالعہ کر رہی ہیں اور انہیں قرآن مجید کے نسخے کو لے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا، بعد میں خود لوہن نے اس بات کی تصدیق کی تھی۔

اکتوبر 2016ء میں انہوں نے ترکی میں ایک شامی مہاجر کی جانب سے بطور تحفہ دیا گیا ہیڈ اسکارف سر پر باندھ کر سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کی تھی۔

ڈیلی میل کی تازہ رپورٹ کے مطابق30 سالہ اداکارہ حال ہی میں مشرق وسطیٰ کی ثقافت کے مطالعے کیلئے دبئی منتقل ہوئی تھیں اور وہاں وہ اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی کھولنے والی ہیں۔

سن2000ء کے اوائل سے ہی لوہن منشیات کے استعمال سے نجات کیلئے بر سر پیکار ہیں، اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ اسٹار کرنے والی ہالی وڈ اسٹار لندسے لوہن نے مین گرلز اور فریکی فرائیڈے جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کا لوہا منوایا ہے۔

تازہ ترین