• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیس بال، بھارت نے پاکستان کے ایونٹ میں شر کت کی تصدیق کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) 13واں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ پاکستان ا سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں 25 فروری سے یکم ما رچ تک کھیلا جائے گا۔ جس میںبھارت، ایران، عراق، نیپال ، سری لنکا اور پاکستان کی بیس بال ٹیموں کے 200 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ جن کو بہتر سہولتوں کے علاوہ فول پروف سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی،ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان فیڈریشن بیس بال نے پاکستان بیس بال ٹیم کا کوچنگ کیمپ اسلام آباد میں شروع کردیا۔ کھلاڑیوں میںعمیرا مداد بھٹی ، سمیر زوار، محمد عثمان، محمدوقاص اسماعیل ، عدنان بٹ، زبیر نواز، جوادعلی ، فضل الرحمن ، ابوبکر ورک ، ارشد خان ، علی، طاہر محمود، عبدالرحمن ، ذاکر آفریدی ، سید امین آفریدی، عنایت اللہ خان ، محمد زوہیب ، احسان اللہ ، فقیر حسین ، ارسلان جمشید ، عاطف، رفیع ، عارف ، طارق ندیم ، سید در حسین ، عمر فاروق، محسن جمیل ، محمد اسامہ ، صدام حسین ، نعمان ذوالفقار، ولی خان ، مجید، رضوان، توصیف، عبداللہ ، ریاض،عتیق ، حمزہ معظم ، محمد عرفان، لطیف ، کاشف افتخارشامل ہیں۔
تازہ ترین