• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس لائن میرپورخاص میں اسکریننگ کیمپ، 179 پولیس اہلکار ہیپٹاٹائٹس سے متاثر

میرپورخاص( نامہ نگار)  میرپورخاص  پولیس کے جوانوں  کا  بڑے پیمانے پر ہیپاٹا ئٹس میں مبتلا ہونے کا انکشاف ،333میں سے 179جوان ہیپا ٹاٹیس  کی لپیٹ میں آئے ہوئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق  پولیس لائن میرپورخاص میں پولیس کے جوانوں کے لئے سات روزہ ہیپاٹائٹس بی اور سی اسکریننگ کیمپ لگایا گیا ہے ،جہاں اب تک 333  اہلکاروں کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جس میں سے 173اہلکاروں میں ہیپا ٹائٹس سی اور چھ اہلکاروں میں ہیپا ٹائٹس بی پایا گیا ہے۔ کیمپ کے دورے کے موقعہ پر ایس ایس پی میرپورخاص خالد مصطفیٰ کورائی نے صحا فیوں کو بتا یا کہ پولیس کے تعاون سے  لگائے جانے والے مفت کیمپ میں دو ہزار سے زائد اہلکاروں کا ٹیسٹ کیا جائے گا ۔اور ٹیسٹ رپورٹ پر ہیپاٹائٹیس میں مبتلا  سپاہیوں کا علاج کرایا جائے گا۔
تازہ ترین