• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی وسائل کو بے در دی سے لوٹنے والے حکمرانی کررہے ہیں‘فرحان گجر

سرگودھا(نمائندہ جنگ)ضلعی نائب امیر جما عت اسلامی حافظ فرحان احمدگجرنے کہاہے کہ قومی وسائل کو بے در دی سے لوٹنے والے عوام پرحکمرانی کررہے ہیں۔ حکمران خاندان کی آف شورکمپنیوں کے حوالہ سے انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ کرپشن کا ہاتھی سامنے کھڑا ہے اگرسپریم کورٹ کومزیدثبوت چاہیے تواسی ہاتھی کاالٹراساؤنڈ ا ور سی ٹی سکین کرلے اس کے بعدپھرکسی ثبوت کی ضرورت نہیں رہے گی سپریم کورٹ جب خود یہ تسلیم کرتی ہے کہ ملک میں کرپشن کی انتہاہے تویہ کرپشن جنات نہیں کرتے بلکہ اقتدارکے ایوانوں میں بیٹھے ہوئے حکمران اوران کے حواری کرتے ہیں۔
تازہ ترین