• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹرول لائن پر امن ترجیح، سیز فائر کی خلاف ورزی کا بھر پور جواب دینگے، بھارتی آرمی چیف

کراچی(نیوز ڈیسک) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا کہنا ہے کہ کنٹرول لائن پر امن کا قیام ترجیح ہے تاہم پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی تو ہماری افواج کی جانب سے بھی بھر پور جواب دیا جائے گا، سوشل میڈیا پر فوجیوں کی جانب سے وڈیو پوسٹ کرنے کے سلسلے میں انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ جو جوان شکایات کیلئے مقررہ طریقہ استعمال نہیں کریں گے انہیں سزا بھی دی جاسکتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق  بپن راوت کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پر امن کا قیام ترجیح ہے لیکن اگر پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ شمالی سرحدوں پر کشیدگی ختم کرنے کےلیے چین کے ساتھ  اعتماد سازی کے اقدامات کیے جاچکے ہیں۔
تازہ ترین