• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی: جھڑپ میں 2 فوجی جاں بحق ،دو دہشت گرد بھی مارے گئے

انقرہ (آئی این پی)ترک میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں 2فوجی جاں بحق ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے ضلع بطلس میں( پی کے کے ) کے خلاف آپریشن میں دو فوجی جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔اس دوران دو دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔ ضلعی دفترِ گورنر سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ علاقے میں 12 جنوری سے شروع ہونے والے خصوصی آپریشن کے دوران جھڑپ ہوئی۔جس میں دو فوجی جوان جام شہادت نوش کر گئے، جبکہ زخمی فوجیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہماری سیکورٹی فورسز علاقائی عوام کے تعاون سے علاقے میں امن و امان و سلامتی کے قیام تک اپنی اس جدوجہد کو پر عزم طریقے سے جاری رکھیں گی۔
تازہ ترین