• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران الیکشن سے پہلے بہاولپورکی صوبائی بحالی کویقینی بنائیں، محمدنواز ناجی

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکمران2018  کے الیکشن سے پہلے بہاولپورکی عوام سے کیاہواوعدہ اورعوام کی خواہشات کااحترام کرتے ہوئے بہاولپورکی صوبائی بحالی کویقینی بنائیں۔ ان خیالا ت کااظہار تحریک بحالی صوبہ بہاولپورکے اسیران محمدنواز ناجی نے تحریک بحالی صوبہ کے مرکزی رہنمااکرم انصاری سے ایک ملاقات کے دوران کیا، نوازناجی نے کہاکہ اب کوئی دیوار باقی نہیں جورکاوٹ پیداکرے، حکمرانوں کوچاہیے کہ پنجاب اسمبلی کی پاس کردہ قراردادتوں کویقینی بنائیں ا،کرم انصاری نے کہاکہ خوشامدی ٹولہ بہاولپورکی صوبائی بحالی کیلئے بدنامی کاباعث ہے انہیں چاہیے کہ خوشامدکی بجائے اپناقبلہ درست کریں۔
تازہ ترین