حب ( نامہ نگار)پاکستان کرکٹ بورڈ ڈیرہ مراد جمالی ریجن کے صدارت کی نشست پر ہونے والے الیکشن میں ضلع لسبیلہ سے تعلق رکھنے والے امیدوار ظفراللہ رونجہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر ریجن کے صدرمنتخب ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔ اس کامیابی پر نئے منتخب ہونے والے امیدوار ظفراللہ رونجہ اور کابینہ بلکہ ضلع لسبیلہ کے تمام کلبز اور ان کے عہدے داروں کا جنہوں نے کافی محنت اورمشقت کے بعد حاصل ہونے والی اس عظیم کامیابی میں ان کا ساتھ دیا نہ صرف ان کی کوششوں کو سراہا بلکہ ان کا تہہ دل سے شکریہ بھی اداکیا۔