• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم کی ناقص کارکردگی،ہاشم آملہ جنوبی افریقا کی قیادت سے مستعفی

کیپ ٹاؤن (جنگ نیوز) جنوبی افریقا کے کپتان ہاشم آملا نے مسلسل خراب فارم اور ٹیم کی ناقص کارکردگی سے مایوس ہو کر ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور بیٹنگ فارم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔انگلینڈ کے خلاف 201 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر انہوں نے فارم میں واپسی کا ثبوت دیا اور اپنی ٹیم کو مشکل حالات سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا لیکن سنسنی خیز مقابلہ ڈرا پر ختم ہوا۔ گزشتہ سال گریم اسمتھ کی جانب سے قیادت سے استعفیٰ دیے جانے کے بعد ہاشم آملا کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی ذمے داریاں سونپی گئی تھیں ۔انگلینڈ کے خلاف سیریز ان کے قائدانہ کیریئر کی چھٹی سیریز تھی۔ انہوں نے سری لنکا، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ابتدائی تینوں سیریز میں کامیابی حاصل کی لیکن ایشیائی وکٹوں پر جنوبی افریقی ٹیم کی جدوجہد اور آملا کی فارم نے ان کی سابقہ محنت پر پانی پھیر دیا۔
تازہ ترین