• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ اکاونٹ خسارہ 6ماہ میں ساڑھے 3ارب ڈالر تک جاپہنچا

Current Account Losses
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے6 ماہ میں تجارتی خسارہ بڑھنے اور ترسیلات کم ہونے پر کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 126 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہواہے ۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 6 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 2 ارب ڈالر بڑھ کر 3 ارب 58 کروڑ ڈالر پر جاپہنچا، جو پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں1 ارب 58 کروڑ ڈالر تھا ۔

رپورٹ کے مطابق صرف دسمبر2016 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1ارب 8 کروڑ ڈالر رہا ہے۔

معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ تجارتی خسارہ بڑھنے اور ترسیلات کم ہونے پر کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 126 فیصد کا ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے ۔
تازہ ترین