• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
س۔میں نے ایف ایس سی پری انجینئرنگ 70% نمبروں کے ساتھ پاس کیا ہے،اُس کے بعد میرا ایک سال ضائع ہو چکا ہے میں چاہتی ہوں کہ میں مزید تعلیم جاری رکھوں،میری آپ سے گزارش ہے کہ مجھے یونیورسٹیوں کے بارے میں بتائیں اور میرے لئے کونسا سبجیکٹ ایریا بہتر رہے گا؟ (کنول اجمل۔لاہور)
ج۔سب سے پہلے طے کر لیں کہ آپ کی دلچسپی کونسے ا سٹڈی ایریا میں ہے اور یہ آپ پاکستان سے کرنا چاہتی ہیں یا بیرون ملک سے،اس میں ضروری ہے کہ آپ اپنے مالی حالات اور فیملی کو مدِنظررکھیں کیونکہ اگر آپ بیرون ملک جانے کا فیصلہ کرتی ہیں تو اُس میں یہ پہلو بہت اہم ہے،پاکستان میں اپلائی کرنے کے لئے آپ اُن یونیورسٹیوں کا انتخاب کریں جو آپ کے علاقے یا شہر کے قریب ہیں،پری انجینئرنگ کے بعد آپ انجینئرنگ کی تقریباً سب ہی فیلڈز میں اپلائی کر سکتی ہیں لیکن کچھ یونیورسٹیوں میں آپ کو میرٹ چیک کرنا ہو گا،میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ آئی ٹی یا سوفٹ ویئر انجینئرنگ کی فیلڈ میں جائیں۔
س۔میں نے ایم بی اے (ایچ آر)میں2.6سی جی پی اے سے مکمل کیا ہے اور اب میںملازمت کرنا چاہتی ہوں،مجھے آپ سے مشورہ کرنا ہے کہ میرے لئےکونسی فیلڈ بہتر رہے گی؟ (فجر اسحاق۔اسلام آباد)
ج۔چونکہ آپ ایم بی اے کر چکی ہیں اور آپ کی ا اسپیشلائزیشن ہیومن ریسورس ہے تو میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ اپنا کیریئر ہیومن ریسورس میں ہی شروع کریں،ہیومن ریسورس میں رہتے ہوئے آپ اپنے مینجمنٹ اسکلز کا استعمال مینجمنٹ سے متعلقہ فیصلوں مثلاً مارکیٹنگ، فنانس،بزنس ڈیولپمنٹ جیسے ایریاز میں بھی کر سکتی ہیں اگر فریش ڈگری ہونے کی وجہ سے آپ کو ملازمت نہیں ملتی تو کوشش کریں کہ آپ کو اچھی کمپنیوں میں انٹرنشپ مل جائے۔
س۔میں میڈیکل کا طالبعلم ہوں اور میرا ارادہ ہے کہ میں سی ایس ایس کا امتحان دوں یا اپنے میڈیکل کا کیریئر جاری رکھوں میں اسی کشمکش میں مبتلا ہوں برائے کرم میری رہنمائی کریں۔ (علی حسن۔کراچی)
ج۔میں آپ کے سوال کا جواب تب تک نہیں دے سکتاجب تک میں یہ نہ جان جاؤں کہ آپ میڈیسن کے کونسے سال میں ہیں کیونکہ بغیراپنی ڈگری مکمل کئے سی ایس ایس کے امتحان کیلئے نہیں اپلائی کر سکتے،میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ اپنی ڈگری مکمل کریں اور اُس کے بعد ہاؤس جاب کریں،اپنے پریکٹیکل ایکسپرینس کے بعد اگر آپ سی ایس ایس کیلئے ہی جانا چاہتے ہیں تو اس کی تیاری کریں۔
س۔میرا بیٹا بارہویں گریڈ کی تعلیم مکمل کر رہا ہے اور ابھی تک اس نے 95% نمبر حاصل کئے ہیں،اب اس کی خواہش ہے کہ وہ آرکیٹیکچر، اینیمیشن یا بائیو میڈیکل انجینئرنگ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے، میرے بیٹے کو آرٹس اور ڈیزائن کا بہت شوق ہے، آپ سے گزارش ہے کہ ہمیں بتائیں کہ میرے بیٹے کو اب کس پروگرام یا کیرئیر کا انتخاب کرنا چاہئے؟ (غلام علی،لاہور)
ج۔اگر آپ کے بیٹے کی دلچسپی ڈرائنگ میں ہے اور ریاضی میں اس کا پرسنٹیج اچھا ہے تو میرا یہ مشورہ ہوگا کہ وہ آرکیٹیکچر یا بی ایس سی گرافکس یا اینیمیشن میں کرے۔


.
تازہ ترین