• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، جنگ گروپ کے زیر اہتمام تعلیمی نمائش،طلبا،شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ میں جنگ گروپ کے زیر اہتمام سب سے بڑی تعلیمی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس کا افتتاح مئیر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام نے کیا۔نمائش میں شہر کی سیاسی سماجی کاروباری  شخصیات اور شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد کے علاوہ اساتذہ،طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔نمائش میں پچاس سے زائد تعلیمی اداروں نے اسٹالز لگائے اور نوجوان طلبا و طالبات کو ان کے تعلیمی سفر کے بارے آگاہی دی گئی۔اس سے پہلے جنگ گروپ کے زیر اہتمام جنگ ایجوکیشن ایکسپو کے نام سے گوجرانواالہ میں گذشتہ سال کامیاب ایکسپو منعقد کی جا چکی ہے۔نمائش کے افتتاح سے ہی طالبعلموں اور والدین کی بڑی تعداد شرکت کیلئے پہنچ گئی اور جنگ میڈیا گروپ کی کاوش کو خوب سراہا۔والدین اور طلبہ کا کہنا تھا کہ جنگ میڈیا گروپ نے ثابت کر دیا کہ وہ صحافتی میدان کے ساتھ ساتھ بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرانے میں بھی سب سے آگے ہے اور ان کا یہ اقدام قابل تحسین ہے۔ ایجوکیشن ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام نے کہا  کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔ تعلیمی نمائش کے انعقاد پر جنگ میڈیا گروپ کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔تعلیمی میدان میں جنگ میڈیا گروپ کا  کردار بہت قابل ستائش ہے،تعلیمی سرگرمیوں کی ترویج جنگ گروپ کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ گروپ نے ثابت کردیا ہے کہ وہ تعلیم کو پرموٹ کرنے کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔تقریب میں محترمہ سعدیہ شریف ڈائرکیٹر مارکیٹنگ نارتھ،ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ سیلزعرفان اشرف،جنرل منیجر مارکیٹنگ آپریشن امجد سعید،ایم پی اے توفیق بٹ،سی ٹی او گوجرانوالہ آصف ظفر چیمہ ،وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر احسان ملک،صدر پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن سجاد مسعود چشتی،کاشف صابر خان،اعظم بٹ،عثمان خلیل،رانا انصر،محمد شفیق،رانا محسن خالد،شان بیگ کے علاوہ جنگ گروپ مارکیٹنگ کے دیگر شرکا نے بھی شرکت کی۔نمائش میں شرکت کرنیوالوں میں پنجاب گروپ آف کالجز ، گفٹ یونیورسٹی ،دی یونیورسٹی آف لاہور ، لیپس سکولز ، یونیورسٹی آف سرگودھا، آئی ٹی یونیورسٹی ، لیڈز یونیورسٹی ، ای لرنز پنجاب ، پیک ،ورچوئل یونیورسٹی ، سٹار انسٹیٹیوٹ اور اقبال اکیڈمی کے علاوہ دیگر قومی و بین الاقوامی تعلیمی ادارے بھی شامل تھے نمائش کے اختتام پرمیئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام اور محترمہ سعدیہ شریف ڈائریکٹر مارکیٹنگ نارتھ نے اسٹالز ہولڈرز میں تعریفی شیلڈز بھی تقسیم کیں۔
تازہ ترین