• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزٹ کے حوالے سے فیصلہ منگل کو دینگے، سپریم کورٹ برطانیہ

لندن(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے اعلان کیاہے کہ وہ منگل کو بریگزٹ کے حوالے سے اپنا فیصلہ سنائے گی کہ آیا وزیراعظم پارلیمنٹ سے منظوری حاصل کئے بغیر یورپی یونین سے علیحدگی کا عمل شروع کرسکتی ہیں یا نہیں؟ تھریسا مے نے کہاتھا کہ وہ یورپی یونین کے لزبن سمجھوتے کی دفعہ 50کے تحت اپنے اختیارات استعمال کریں گی، اس کے واضح معنی یہ تھے کہ حکومت ارکان پارلیمنٹ سے منظوری حاصل کئے بغیر مارچ کے آخر تک یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کر سکتی ہیں، لیکن نومبر میں برطانیہ کی ہائیکورٹ نے فیصلہ دیاتھا کہ وزیر اعظم یکطرفہ طورپر لزبن معاہدے کی دفعہ50کے تحت اپنے اختیارات استعمال نہیں کرسکتیں اور ایسا کرنا غیر قانونی ہوگا، حکومت نے ہائیکورٹ کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی جس کا فیصلہ سپریم کورٹ کے اعلان کے مطابق منگل کو کیاجائے گا۔
تازہ ترین