• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شراب نوشی کیخلاف دنیا کی سب سے بڑی انسانی ہاتھوں کی زنجیر

Worlds Largest Human Chain In Bihar To Support Wine Ban
بھارتی ریاست بہار میں شراب نوشی کے خلاف دنیا کی 11 ہزار کلومیٹر طویل انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق 11 ہزار 2 سو 92 کلومیٹر پر مشتمل یہ دنیا کی سب سے طویل انسانی ہاتھوں کی زنجیر ہے جو بہار کے تمام 38 اضلاع میں بنائی گئی۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ اور اہم سیاستدانوں سمیت 2 کروڑ افراد نے اس میں حصہ لیا، عوام میں شراب نوشی کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لئے دوپہر سوا بارہ سے ایک بجے تک یہ زنجیر بنائی گئی۔

سیٹلائیٹ اور ڈرون کیمروں سے انسانی ہاتھوں کی زنجیر کی عکس بندی کی گئی اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے تصاویر بھی لی گئیں۔
تازہ ترین