• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی مسالوں میں کینسر کا سبب بننے والے اجزا پر عالمی سطح پر تشویش

کینسر کا سبب بننے والے بھارتی مسالوں کا ایک عکس(تصویر سوشل میڈیا)۔
کینسر کا سبب بننے والے بھارتی مسالوں کا ایک عکس(تصویر سوشل میڈیا)۔

بھارتی مسالوں میں کینسر کا سبب بننے والے اجزا شامل ہونے پر عالمی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی مسالوں میں کینسر کا سبب بننے والی کیڑے مار دوا ایتھلین آکسائیڈ کی بلند سطح پائی گئی تھی۔ 

سنگاپور، ہانگ کانگ نے گزشتہ ماہ بھارت کے دو مسالہ برانڈ کے کچھ مسالوں کی فروخت روک دی تھی۔ 

یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے بھی بھارتی مسالوں میں کیڑے مار دوا کی تحقیقات شروع کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق  دونوں بھارتی مسالہ برانڈز کا اصرار ہے ان کی مصنوعات محفوظ ہیں۔

یورپی یونین نے بھی بھارت سے آنے والی سرخ اور کالی مرچوں میں کینسر کا سبب بننے والے اجزا کی موجودگی پر اظہار تشویش کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مالدیپ، بنگلادیش اور آسٹریلیا میں بھی بھارتی مسالوں سے متعلق تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔

اسپائسس بورڈ آف انڈیا کے مطابق بھارت سے 4 ارب ڈالر کے مسالے 180 ممالک کو برآمد کئے جاتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید