• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ناظم آبادمیں لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو شہری نے ماردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ ناظم آبادمیں لوٹ مار مارنے والے ملزمان میں سے ایک ملزم کو شہری نے مار گرایا جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک ایف میں واقع نجی بینک کے اے ٹی ایم سے انعام بنگش نامی شہری رقم لیکر نکلا تو اس دوران اس کے پیچھے دو ملزمان لگ گئے اور اس سے اسلحے کے زور پر رقم چھین کر فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے ۔اس دوران اس شہری نے اسلحہ نکال کر ملزمان پر فائرنگ کردی جس کے باعث ایک ملزم زخمی ہوکر گر گیا جبکہ اسکا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ڈی ایس پی نعیم خان کے مطابق شہری ائیر فورس کا ریٹائرڈ ملازم ہے اور وہ اپنے گھر جارہا تھا کہ یہ واقعہ پیش آیا ۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ملزم کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے ، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی سرد خانے منتقل کردیا گیا ۔
تازہ ترین