• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمدات میں اضافے کیلئے کراچی چیمبر کی کمیٹی کا اجلاس

Meeting Of Karachi Chamber Committee To Increase Exports
برآمدات بڑھانے کے لیے کراچی چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی کے اجلاس میں وژن 2030 پر مشاورت ہوئی،اجلاس میں حکومت کے ایکسپورٹ پیکیج پر بھی غوروخوض کیا گیا۔

ایکسپورٹ کی ذیلی کمیٹی نے وزیراعظم کے مراعاتی پیکیج کو قلیل عرصے کی دوا قرار دیا تاہم لمبے عرصے میں ایکسپورٹ کی بحالی کے لئے پیداواری لاگت کم کرنے کا مشورہ دیا۔

کمیٹی نے چاول، کھانے پینے کی مصنوعات اور جیولری سیکٹر کو پیکیج میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔

اجلاس میں کمیٹی نے ایکسپورٹ کی بحالی کے لئے تجویز کیا کہ چھوٹی فصلوں جن میں سونف، زیرہ اور تخ ملنگا شامل ہے، ان کی پیداوار بڑھانے اور ان کی ویلیو ایڈیشن پر توجہ دی جائے۔
تازہ ترین