• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Boxer Amir Khan Has Been Patient But His Own
باکسر عامر خان کی اہلیہ سسرالیوں سےناراض ہوئی، توکیا برطانوی باکسر بھی اپنوں سے روٹھ گئے؟

بھائی ہارون کی شادی کے سلسلے میں اتوار کولندن میں ہونےوالی تقریب میں،عامر خان اوراُن کی اہلیہ فریال کہیں نظر نہ آئے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی زندگی میں ایک کے بعد ایک راونڈ آرہا ہے، اب یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ عامر خان شاید اپنے گھروالوں سے خوش نہیں ۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہےعامر خان کے بھائی ہارون کی شادی کے سلسلے میں گزشتہ روز لندن میں تقریب ہوئی ، جس میں ایک ہزار کے قریب مہمان شریک ہوئے، اِس تقریب میں کوئی نظر نہ آیا تو وہ باکسر عامر خان اوراُن کی اہلیہ فریال تھیں۔

یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ عامر خان اپنے گھر والوں سے خوش نہیں، اِس کی وجہ فریال سے طلاق کا پرزور مطالبہ ہوسکتا ہے جو عامر کے گھروالوں نے میڈیا پر بھی کیا تھا۔

فریال مخدوم اور عامر کے گھروالوں کے درمیان کافی عرصے سے کشیدگی ہے، میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گزشتہ دنوں اُس وقت دم توڑ گئیں ،جب فریال نے سوشل میڈیا پر شوہر کی مزاحیہ تصاویر جاری کیں ۔

عامر خان اِن دنوں امریکا میں اپنی اگلی فائٹ کی تیاری کررہے ہیں۔
تازہ ترین