• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی بینکوں میں رقم کے ذخائر 11.2 کھرب روپے تک پہنچ گئے

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کے کمرشل بینکوں میں رقم کے ذخائر 30دسمبر 2016تک 11.2 کھرب روپے تک جا پہنچے ہیں۔ خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں ذخائر میں 20.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بینکنگ سیکٹر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین سال کے دوران رقم کے ذخائر مٰں اوسط اضافہ صرف 12 فیصد تھا لیکن گزشتہ سال کا اضافہ سب سے زیادہ ہے۔ حکومت پاکستان، مالیاتی اداروں اور اقتصادی ماہرین کی رائے ہے کہ کمرشل بینکوں کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ڈپازٹ جمع کرنے کی کوشش کریں تاکہ نجی شعبہ کو زیادہ قرضے جاری کیے جاسکیں۔ حکومت کو بھی اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیوں کہ بجٹ کا خسارہ پورا کرنے کیلئے وہ بھی بینکوں سے زیادہ قرضے لے رہی ہے۔
تازہ ترین