• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید ہاشمی کے خلاف درخواست کی سماعت کل تک ملتوی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے خلاف بغاوت پر اکسانے اورخوف پھیلانے کامقدمہ درج کرنے کی درخواست میں پولیس کی جانب سے مہلت طلب کرنے پر سماعت کل تک ملتوی کرنے کا حکم دیاہے ،فاضل عدالت میں شہبازعلی گرمانی ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی تھی کہ 2 جنوری کو اخبارمیں جاوید ہاشمی کی جانب سے عدلیہ کے خلاف بیان شائع ہواجس سے درخواست گزار اور چیمبر میں موجود افرادخوف کا شکارہوگئے کیونکہ اس بیان سے پوری قوم کو عدلیہ کے خلاف اکسانے کی کوشش کی گئی ہے ،جس پر پولیس تھانہ چہلیک کو مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے، اس ضمن میں گزشتہ روز سماعت پرپولیس کی جانب سے جواب دینے کے لئے مہلت طلب کی گئی ۔
تازہ ترین