• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے مریم نواز کیخلاف ایک بھی ثبوت نہیں دیا، طارق فضل

Pti Has No Evidence Against Maryam Nawaz Taiq Fazal
مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی مریم نوازکےوزیراعظم کےزیرکفالت ہونےپرکیس لڑرہی ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے مریم نواز کیخلاف ایک بھی ثبوت نہیں دیاگیا۔

میڈیا سے گفتگو میں طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ مریم نوازکبھی کسی سرکاری عہدےپرنہیں رہیں، میڈیاپرلگائےگئےالزامات میں سےایک بھی ثابت نہیں کیاجاسکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کےگوشواروں میں مریم نوازکےزیرکفالت ہونےکاذکرنہیں،وزیراعظم کی پراپرٹی رکھنےسےمریم نوازانکی زیرکفالت نہیں آجاتیں،مریم نوازنےنوازشریف کوپراپرٹی کی قیمت اداکردی تھی۔

طارق فضل چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کووزیراعظم اوران کےبیٹوںکےدرمیان تحائف کےتبادلوں پراعتراض ہے، بڑا لیڈر بنا پھرتا ہے، مریم نواز سے ڈرتا رہتاہے۔

اس موقع پر ن لیگی رہنما محسن نواز نے کہا کہ مریم نواز اپنے والد کے زیر کفالت نہیں۔
تازہ ترین