لندن (پی اے) باربر شاپ میں ٹارگیٹڈ فائرنگ کے نتیجے میں19سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔ ٹین ایجر کو مقامی طور پر رحیم ولکس کے نام سے جانا جاتا تھا۔ وہ گیتھرون ٹیرس ہیریلز ایریا میںToo Sharpsپر تھا۔ جب اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا۔ اسے شدید زخمی حالت میں علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ویسٹ یارکشائر پولیس نے کہاکہ 49سالہ شخص کو قتل کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈیٹکٹو چیف انسپکٹر سٹیورٹ سپنسر نے کہا کہ ہم واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں اور حقائق جاننے کے لیے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ انکوائریز جاری ہیں جو ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ٹارگیٹڈ حملہ تھا۔ ہم چاہتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے ایریا میں یہ واقعہ دیکھا ہو، کوئی عینی شاہد ہو یا کسی کے پاس اس حوالے سے معلومات ہوں تو وہ پولیس سے رابطہ کرے، تاکہ تحقیقات میں مدد مل سکے۔ جائے وقوعہ پر پھول رکھے گئے اور پیغامات چھوڑے گئے۔