• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان کے درمیان بات چیت آج ہوگی

اسماعیل بقائی- فائل فوٹو
 اسماعیل بقائی- فائل فوٹو

آبنائے ہرمز اور بحری گزرگاہوں سے متعلق ایران اور عمان کے درمیان بات چیت آج ہوگی۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تیل برآمد کرنے کے امریکی دعوے نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران نے بلغاریہ کو امریکی طیاروں کو ری فیولنگ سہولت دینے پر حملوں سے خبردار بھی کر دیا۔

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف اقتصادی جنگ جاری رہی تو آبنائے ہرمز سے تیل کا ایک قطرہ بھی گزرنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف بار بار عائد کی جانے والی امریکی پابندیاں نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوں گی، پہلے بھی یہ اقدامات اپنے مقاصد میں ناکام ہو چکے ہیں۔

ایرانی وزیر معیشت سید علی مدنی زادہ نے کہا کہ امریکی پابندیوں کا مکمل مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، وہ ہماری مالیاتی شریانیں نہیں کاٹ سکتے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید