امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف میں لفظی جنگ، صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران مکمل تباہ ہو رہا ہے۔
اس کے ساتھ انہوں نے محمد باقر قالیباف سے منسوب مبینہ بیان بھی شیئر کردیا، جس کے مطابق، باقر قالیباف نے کہا ہمیں خوراک کی کمی کا سامنا ہے اور اب ہم بچ نہیں سکتے، ہماری فوجی طاقت کتنی ہی مضبوط کیوں نہ ہوجائے، اگر ہم بھوکے ہیں تو ہم مقابلہ نہیں کرپائيں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ کو جواب میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ان کے انتخابی نعرے میں ترمیم کے ساتھ طنز کیا اور لکھا کہ، "Make America hungry again"
باقر قالیباف نے کہا کہ سینتالیس ملین امریکی خوراک کی کمی کا شکار ہیں، اور یہ بات ٹرمپ کے دعوؤں کی طرح جعلی نہیں، اور ان حقائق کے مطابق ہر آٹھ میں سے ایک امریکی شہری خوراک کی کمی کا شکار ہے۔
علاوہ ازیں ایران کی پارلیمنٹ نے ٹرمپ پر قالیباف کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے اور فوجی شکست چھپانے کا الزام لگا دیا۔