مظفرآباد(نامہ نگار)جہلمویلی کے عوامی حقوق کا ہر حال میں تحفظ کرینگے ، منصوبہ جات سے کرپشن کا خاتمہ ہماری ائولین ترجیح ہے ۔سراں کوہالہ پراجیکٹ کے متاثرین کو ان کے حقوق دلاکر دم لینگے ۔ ان خیالا تکااظہار ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ فورم ضلع ہٹیاں بالا کے چیئرمین ڈاکٹر ذوالفقار علی قاضی ، صدر تحریک تحفظ حقوق جہلم ویلی سید تبریز کاظمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ جہلم ویلی کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلاتے ہوئے عوامی مسائل کا قلع قمع کرنا ہمارا منشور ہے ۔باہمی اتحاد اور اتفا ق سے عوامی تعاون کیساتھ جہلم ویلی سے جاگیر داری ، ووڈیراہ شاہی سسٹم کا مکمل خاتمہ کیاجائے گا۔ سراں کوہالہ پراجیکٹ کے متاثرین کو انٹرنیشنل ریٹ کے مطابق معاوضہ دلانے ، ماحولیاتی اورمعاشری مسائل کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے ۔ جہلم ویلی کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے تحریک تحفظ حقوق جہلم ویلی اور ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ فورم ہٹیاں بالا یک جان ہوکر عوامی خدمت کیلئے میدان میں آّچکے ہیں۔ انشاء اللہ عوامی تعاون اور غریبوں کی دعائوں کیساتھ اپنے مقدس مشن میں ضرورکامیابی حاصل کرینگے ۔