گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ق) کے رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ میں بطور وزیر اعلیٰ 100ارب روپے پنجاب کے خزانے میں چھوڑ کر آیا جبکہ شہباز شریف کی پنجاب حکومت نے صوبے کو 2ہزار ارب روپے کا مقروض کر دیا اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتیں اپنی انا کو چھوڑیں اور حکومت کے خلاف متحد ہو جائیں،اپوزیشن اگر متحد ہو جائے تو نواز لیگ بھاگ جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹلی پیر احمد شاہ گوجرانوالہ میں کیا۔