ملتان (کاشف صدیقی، عمران علی)جنگ ، جیو ورکرز اور انجمن محبان پاکستان کے زیر اہتمام سیمینار و ریلی کا آغاز 1بجے ہوا ۔سیمینار میں شرکت کیلئے سیاسی ، سماجی، مذہبی ، تاجر ، طلبا ، خواتین ونگ علیحدہ علیحدہ ٹولیوں کی شکل میں وقت مقررہ سے قبل ہی پہنچنا شروع ہوگئیں۔سیمینار کی ہزاروں سیٹیں وقت مقررہ سے قبل ہی پر ہو گئیں اوروقت مقررہ پرآنیوالےشرکا کو کھڑے ہوکرخطاب سننا پڑے۔سیمینار سے قبل فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئےقانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سےہال اور ریلی کےراستےکوکلیئرکیاگیا۔تلاوت قرآن پاک کی سعادت علامہ انوارالحق مجاہد نے حاصل کی ۔ہدیہ نعت نثاراعوان نے پیش کیا،سٹیج سیکرٹری بھی وہی تھے۔ ریذیڈنٹ ایڈیٹر ظفر آہیر نےشرکا کوسیمینار اور ریلی کے اغراض و مقاصدسےآگاہ کیا۔سیمینارہال پاکستان زندہ باد،پاک فوج پائندہ بادکےنعروں سے گونجتارہا۔پاک فوج زندہ باد ریلی اورسیمینارکےموقع پرملی نغمے اور ترانے چلائے جاتے رہے جبکہ ہزاروں شرکاپاکستانی سبزہلالی پرچم لہراتےرہے۔سیمینار اور ریلی کے شرکا نے پاک فوج ، جنگ جیو گروپ کے حق میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ سیمینار و ریلی کے شرکا سیاسی و سماجی رہنماوں کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے۔ سیمینار میں مقررین نے پاک فوج کی اہمیت،خدمات اورقربانیوں پر روشنی ڈالی۔ریلی شروع ہونےسےپہلےلوگ کافی دیرسٹرک پرانتظارمیں کھڑےرہے۔ریلی کی کوریج کرتےفوٹو گرافروقار نیازی گر کر زخمی ہوگئے۔ ضلعی پولیس اوروارڈنزکی بڑی تعداد ریلی کےہمراہ موجود رہی۔جنگ ، جیو ورکرز اورانجمن محبان پاکستان کے زیر اہتمام ملتان پریس کلب کا سب سے بڑا اجتماع ہوا ۔جنگ ، جیو ورکرز اور انجمن محبان پاکستان ، کونسلر اتحاد ، چیمبر آف سمال ٹریڈرز اور ٹریڈ یونین کے عہدے داروں نےالگ الگ بینرز اٹھا رکھے تھے۔ملتان کی تاریخ کی بڑی ریلی میں شرکا نے پیدل ،موٹر سائیکل اور گاڑیوں سمیت شرکت کی ۔ جنگ ، جیو ورکرز اور انجمن محبان پاکستان کے زیر اہتمام ریلی کے اختتام پر پاک فوج کے شہدا کیلئے دعا کروائی گئی ۔ جنگ ، جیو ورکرز اور انجمن محبان پاکستان کےزیراہتمام ریلی کےاختتام پرشرکاکوظہرانہ دیاگیا۔ ریلی کےشرکا جنگ، جیو ورکرز کوپاک فوج زندہ بادریلی کےکامیاب انعقادپرمبارکباد دیتےرہے۔