• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چولستان ریلی سے ثقافت کو فروغ حاصل ہوگا،کمشنر بہاولپور

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر بہاول پور ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی بین الاقوامی سطح کی موٹر سپورٹس کا درجہ اختیار کرچکی ہے، جس سے نہ صرف پاکستان کا   امیج نمایاں ہوگا بلکہ سیاحت اور خطہ کے زرخیر ثقافت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ وہ آج اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں ٹی ڈی سی پی چولستان ڈیزرٹ ریلی کے انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر رحیم یارخاں جمیل احمد جمیل، ڈپٹی کمشنر بہاول نگر اظہر حیات نے ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔کمشنر بہاول پور ڈویژن ثاقب ظفر نے ہدایت کی کہ روٹ کی مارکنگ، ٹریفک پلان، ریسکیو1122، ہاسپٹلز ایمرجنسیز، روٹ کی تعمیر و مرمت سمیت دیگر حفاظتی اقدامات کو بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کر لیا جائے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی میں شرکت کے خواہشمند ڈرائیورز آن لائن سسٹم کے ذریعے 5   فروری تک رجسٹر ہوسکتے ہیں۔
تازہ ترین