• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریس ٹریک کو ہر ممکن طریقہ سے کلیئر رکھا جائے،ڈی پی او بہاولپور

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بارہویں چولستان جیپ ریلی کے موقع پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے سکیورٹی پلان مرتب کرکے عمل درآمد جاری ہے،سکیورٹی پلان میں ڈیوٹی پر مامور تمام آفیسران اور جوانوں کو تاکید کی گئی ہے کہ اپنی ڈیوٹی کو الرٹ ہو کر سرانجام دیں اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں، شرپسند عناصر، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ٹریفک کے آمدہ مسائل کے حل کے لئے ڈی ایس پی ٹریفک بہاول پور محمد ندیم بٹ سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ ریس ٹریک کو ہر ممکن طریقہ سے کلیئر رکھا جائے، شرکا جیپ ریلی کی گاڑیوں کی پارکنگ مختلف پروگرامز سے مناسب فاصلے پرطے شدہ مقام پر کرائی جائیں، ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹریفک پلان پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے۔ انہوں نے ڈی ایس پی ٹریفک اور ٹریفک سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر صورت ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنایاجائے، عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے 800کے قریب پولیس آفیسران و اہلکاران کو سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کیا گیا ہے۔    
تازہ ترین