• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر حمیدہ کھوڑو کی تعلیم و ادب میں مثالی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی

خیرپور (بیورو رپورٹ) سندھ کی سابق وزیر  تعلیم و معروف تاریخ دان پروفیسر حمیدہ کھوڑو کےا نتقال پر ایوان صحافت اور حیدری ہاؤس میں تعزیتی ریفرنس  منعقد ہوئے۔ ایوان صحافت میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس کی صدارت سندھ ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن سکھر کے جنرل سیکریٹری نثار احمد بھنبھرو ایڈووکیٹ نے کی جبکہ سندھ بار کونسل کے رکن یاسر عرفات شر رکن ضلع کونسل  خیرپور رئیس الطاف حسین مری ایڈووکیٹ اور سینئر صحافی غلام عباس بھنبھرو مہمانان خصوصی تھے۔ نثار احمد بھنبھرو ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہاکہ پروفیسر حمیدہ کھوڑو کی تعلیم و ادب میں مثالی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ پروفیسر حمیدہ کھوڑو تاریخ ساز شخصیت کی مالک تھیں۔ ان کے انتقال سے سندھ ایک بلند پایے  کی خاتون سے محروم ہو گیا۔ انہوں نے کہاکہ ان کے کراچی کے گھر کے سامنے والے کلفٹن چوک  کو حمیدہ کھوڑو یادگار چوک کے نام سے منسوب کیا جائے۔ تعزیتی ریفرنس میں مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا مانگی گئی  جبکہ سندھ ثقافت سنگت کی جانب سے حیدر ی ہاؤس مٹھڑی میں تعزیتی ریفرنس سنگت کے چیئرمین ممتاز رڈ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ ممتاز رڈ نے ریفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ میڈم حمیدہ کھوڑو نے سندھ کے ہزاروں  بیروزگار نوجوانوں کو نوکریاں دیں  اورکئی تاریخی کتابیں لکھیں۔ حمیدہ کھوڑو سندھ کی عقل مند  بیٹی تھیں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھیں جائیں گی۔
تازہ ترین