مردان ( نمائندہ جنگ ) کیمسٹ اینڈڈرگسٹ ایسوسی ایشن نے لاہور دھماکے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی اورمختلف شاہراہوں پر مارچ کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی جلسہ منعقد کیا ریلی کی قیادت مرکزی تنظیم تاجران کے صدر احسان باچا، چیمبر کے صدر سجاد خان کیمسٹ برادری کے رہنماؤں حاجی شیرعلی اورپرویز بابوویگر کررہے تھے ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر مذمتی نعرے درج تھے اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے درج بالا قائدین نے پنجاب اسمبلی کی طرف سے ڈرگ بل کو کالا قانون قراردیتے ہوئے اسے مستردکردیااورکہاکہ پنجاب حکومت اگر مذکورہ بل پاس نہ کرتی تو کیمسٹ برادری احتجاج نہ کرتی اور یہ اندوہناک واقعہ رونما نہ ہوتا جس میں پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت کیمسٹ اور عام شہری شہید ہوئے انہوں نے کہاکہ مردان کی کیمسٹ برادری پنجاب کے کیمسٹوں کیساتھ ہے اور مطالبے کے حل کے لئے ان کے شانہ بشانہ لڑیں گے انہوں نے دھماکے میں شہداء کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی مانگی ۔