• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق کی مقبولیت سے زچ ہوکرالزام تراشی کی جارہی ہے،امیر العظیم

لاہور(نمائندہ خصو صی)جماعت اسلامی کے ترجمان و مرکزی سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم نے حکومتی عہدیداروں کے بیانات پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے انھیں حقائق کیخلاف قراردیا ہے۔جماعت کے ترجمان نے کہا کہ درحقیقت پاکستان جماعت کے امیر کی کرپشن کیخلاف مقبول اور عوامی حلقوں میں پذیرائی کی حامل مہم سے زِچ ہو کر مسلم لیگی راہنما ذہنی توازن اور یاد داشت سے محروم ہو کر امیر جماعت پر الزام تراشی کر رہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔
تازہ ترین