• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ریسکیو سروس 1122 کے 25 مراکز قائم کرنےکا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)  صوبائی ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی حکومت سندھ نے کراچی میں سندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122قائم کرنے منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت کراچی میں 25ریسکیو سروس 1122مراکز قائم کئے جائیں گے،منصوبہ پر عملدرآمد کے لئے کنسلٹنٹ کی خدمات حا صل کر لی گئی ہیں، پی ڈی ایم اے نے منصوبہ پر عملدرآمد کے لئے اقدامات شروع کر دئے ہیں، منصوبے پر کراچی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ و تعاون سے عملدرآمد کیا جائے گا، کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیرصدارت اجلاس میں منصوبے کی تفصیلات سے آگا ہ کیا گیا، اجلاس میں سیکرٹری ری ہیبلیٹیشن حکومت سندھ محمد راشد ، ڈائریکڑ جنرل پی ڈی ایم اے سندھ سلمان شاہ اور دیگر محکموں کے متعلقہ افسران نے شر کت کی، اجلاس نے فیصلہ کیا کہ انتظامیہ کے رابطہ و تعاون سے منصوبہ پر عملد رآمد کیا جا ئے گا، اجلاس کو بتا یا گیا کہ کراچی میں تمام ڈپٹی کمشنرز مطلوبہ سینٹرز کے قیام میں پی ڈی ایم اے کی رہنمائی و مدد کریں گےکمشنر نے کہا کہ منصوبے پر عملدرآمد سے کراچی میں قدرتی آفات ،آتشزدگی،اور دیگر ایمرجنسی کے واقعات سے نمٹنے اور امدادی کام کرنے میں مدد ملے گی انھوں نے کہا کہ ایمرجنسی خدمات کا دائرہ بڑھانا وقت کی ضرورت ہے ۔ اس کے لئے سا ئینٹفک تقا ضوں کے مطابق کام کیا جانا چاہیے ۔
تازہ ترین