• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی ،رہزنی کے دوران خواتین اور بچوں پربھی فائرنگ کے واقعات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں مسلح ملزمان نے خواتین اور بچوں کو بھی ڈکیتی کے دوران گولیاں مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا،شہر میں گذشتہ چند ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم کے واقعات اور گھروں میں ڈکیتی کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ،ان واقعات کے دوران ملزمان نے دوران ڈکیتی متعدد افراد کو فائرنگ کر کے قتل اور زخمی کیا ہے لیکن اب ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی خواتین اور بچوں کو بھی گولیاں مارنا شروع کر دی ہیں، جمعرات کی شب نیپئر تھانے کی حدود سید محمود شاہ روڈ رحمانیہ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے لوٹ مار کے دوران 28سالہ خاتون سائرہ زوجہ ذیشان احمد اور اسکے بیٹے6سالہ محمد ایان کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے،ایس ایچ او  کے مطابق پولیس جب مذکورہ مقام پر پہنچی تو ملزمان اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار  ہو گئے،یاد رہے کہ چند روز قبل کراچی پولیس چیف مشتاق احمد مہر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میڈیا اسٹریٹ کرائم کے واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے اور میڈیا کا اپنا ایجنڈا ہے۔ 
تازہ ترین