• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز نے دھماکے سوگ میں سیاہ پٹیاں باندھیں

شارجہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والی لاہور قلندر کی ٹیم نے کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران لاہور اور لال شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والے بم دھماکوں کے سوگ میں بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر حصہ لیا۔ شارجہ اسٹیڈیم میں میچ کے دوران ہر جانب لال شہباز قلندر دہماکے کی بازگشت سنائی دے رہی تھی۔ ہر شخص جاننے کی کوشش کررہا تھا کہ پاکستان میں ہونےوالی دہشت گردی کی کیا تازہ ترین خبر ہے۔
تازہ ترین