• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ٹی آئی نوجوان نسل کیلئے انقلابی پلیٹ فارم ہے،مولانا شجاع الملک

مردان ( نامہ نگار ) جے یو آئی ف کی طلبہ تنظیم جے ٹی آئی کے زیر اہتمام ٹاون ہال میں تربیتی کنونشن منعقد ہوا جس میں پارٹی عہدیداروں اور کاکنوں نے شرکت کی اس موقع پر جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شجاع الملک ،ضلع مردان کے امیر مولانا محمد قاسم ،آل فاٹا جے یو آئی کے امیر مفتی عبدالشکور ،ایم پی اے مفتی فضل غفور ،مولاناامانت شاہ حقانی ،مفتی سلیم حلیمی ،صدر جے ٹی آئی مردان نوید اقبال ،مولاناقیصر الدین ،قاری فواد احمد، ذوالفقار علی عالم میاں نوررحمان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت طلبہ اسلام نوجوان نسل کے لئے ایک انقلابی پلیٹ فارم ہے لہذا ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے نوجوان جمعیت طلبہ اسلام کا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ آج اسلام دشمن قوتیں نوجوانوں کو گمراہ کرنے اور مغربی تہذیب کا دلدادہ بنا کر انہیں پاکستان میں اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتی ہیں لیکن جے ٹی آئی کی موجودگی میں یہ قوتیں اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہونگی۔
تازہ ترین