منڈ ی بہا الد ین ( جنگ نیو ز )مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجا ب 250 ارب رو پے کا مقر و ض ہے، ،حکمرانوں نے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے پہلے کچھ نہیں کیا،پکڑے گئے سہولت کار کو بٹیرے کی طرح لے کر پھررہے ہیں،منڈی بہاءالدین میں مسلم لیگ ق کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ حکمران پہلے خود پیک ہو جائیں پھر سی پیک بھی ہو جائے گا، اگرہمیں اچھے ساتھی مل گئے تو حکمرانوں کی رسیدیں کاٹ دیں گے،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد حکمرانوں کو زخمیوں کی عیادت کرنے اسپتال جاتے ہوئے شرم آنی چاہیے، ہماری حکومت دوبارہ آئی تو ساری کسریں نکال دیں گے،پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ق لیگ کی حکومت خزانے میں سو ارب چھوڑ کر آئی تھی،ان حکمرانوں نے خزانے کی جیب ہی کاٹ لی ہے،حکمرانوں کی نیت ہی خراب ہے، اسی لیے تمام پروجیکٹ فیل ہو جاتے ہیں، عوام دعا کریں کہ ان سے جان چھوٹ جائے۔