• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحرین اور ایران سمیت کئی خلیجی ملکوں میں بارش،علاقے زیرآب

Bahrain Iran And Other Gulf Countries Facing Heavy Downpour Areas Submerged
بحرین سمیت کئی خلیجی ملکوں کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں کے باعث کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں،ادھر ایران میں ایک شخص سیلفی لیتے ہوئے پانی میں بہہ کر ہلاک ہو گیا۔

سعودی عرب کے مختلف صوبوں میںابھی تل بارش کا سلسلہ تھما نہیں، مسلسل بارشوں کے باعث سڑکوں پر سیلابی صورتحال ہے،گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں،بارشوں کے باعث ہائی وے پر ٹریفک حادثات بھی رونما ہوئے ۔ سعودی شہری دفاع نے متاثرہ علاقوں کے افراد کو ڈرائیونگ نہ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

بحرین میں بھی شدید بارشوں نے سیلابی صورت اختیار کرلی ہے، تیز ہوائیں چلنے سے درخت اور بجلی کے پول گر گئے ۔ایران کے متعدد علاقوں کو بھی شدید طوفانی موسم کا سامنا ہے۔

ایرانی شہر Jiroftجیرفت میں سیلفی لیتے ہوئے ایک 40 سالہ شخص تیز پانی کے ریلے میں بہہ کر ہلاک ہوگیا، حالیہ موسمی صورتحال کے دوران ایران بھر میں مختلف حادثات میں ہلاک ہونےوالوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔
تازہ ترین