• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکیورٹی کے ناقص انتظامات پرپیرودھائی کے علاقے میں 6ٹرانسپورٹ اڈے سر بمہر

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سکیورٹی کے ناقص انتظامات پرپیرودھائی کے علاقے میں 6ٹرانسپورٹ اڈے سر بمہرکردیئے گئے۔راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق ایس پی راول اورڈی ایس پی سٹی کی سرکردگی میں تھانہ پیرودھائی پولیس نے پیرکی رات جنرل بس سٹینڈ پیرودھائی کے علاقہ میں واقع 6 ٹرانسپورٹ اڈوں جن میں کرسٹل ، پاکیزہ ، براق ،سیف وے ،نیودربار،نیوشاہین شامل ہیں سیل کردئیے ۔پولیس کا مؤقف ہے کہ ان اڈوں پرسیکیورٹی انتظامات ایس اوپی کے مطابق نہ تھے جس کی وجہ سے انہیں سیل کیاگیا ہے، دوسری جانب نیوشاہین ٹرانسپورٹ کے مالک حاجی ظہورنے جنگ کوبتایاکہ پولیس نے بلاوجہ ان کے اڈے بندکرائے ہیں حالانکہ نیوشاہین اڈے میں 16سی سی ٹی وی کیمرے،7سکیورٹی گارڈزہیں اورداخلی اورخارجی راستے پربیریئربھی لگائے گئے ہیں
تازہ ترین