• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ”نو بیڈ آف روزز“ کی بنگلہ دیش میں نمائش پر پابندی عائد

ڈھاکا (ایجنسیاں) بولی وڈ اور ہولی وڈ اداکار عرفان خان کی فلم”نو بیڈ آف روزز“کی بنگلہ دیش میں نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی۔مذکورہ فلم بنگلہ دیش کے معروف فلمساز اور کہانی کار ہمایوں احمد کی سوانح پر بنائی گئی ہے تاہم فلم کی بنگلہ دیش میں نمائش کو بغیر کوئی وجہ بتائے روک دیا گیا ہے۔اس پابندی پر حیرانی کااظہار کرتے ہوئے اداکار عرفان خان جنہوں نے فلم میں ہمایوں احمد کا رول ادا کیا ہے نے کہا ہے کہ میں یہ خبر پا کر حیران اور پریشان ہوں،فلم کی کہانی ایک مرد کی ایک خاتون کے ساتھ پیچیدہ تعلقات پر مبنی ہے جس کو بڑے متوازی اور سلجھے ہوئے انداز میں فلمایا گیا ہے ایسے میں فلم پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ اس کی کہانی سے کسی فریق کو نقصان نہیں ہے۔
تازہ ترین