• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ، بچوں کی سزا کی ممانعت کے احکامات وضع کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ،ایجنسیاں)حکومتی مخالفت کے باوجودایوان بالا نےاپوزیشن کا پیش کردہ بچوں کو سزا دینے کی ممانعت کیلئے احکامات وضع کرنے کا بل جسمانی سزا دینے کی ممانعت بل 2016ء کثرت رائے سے منظور کرلیا۔چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ قائمہ کمیٹی میں دو ماہ تک رہنے والے بل، کمیٹی کی طرف سے ٹائم نہ مانگنے پر ترمیم کے لئے دوبارہ کمیٹی کو نہیں بھجوائے جاسکتے۔ حکومت کسی بل میں ترمیم لانا چاہتی ہے تو وہ متعلقہ رکن سے رابطہ کر کے ایوان میں ترمیم کی منظوری حاصل کر سکتی ہے۔ پیرکو سینیٹ کے اجلاس کے دوران سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والا نے بچوں کو جسمانی سزا دینے کی ممانعت کیلئے احکامات وضع کرنے کا بل پیش کیا۔
تازہ ترین