• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مردوں اور خواتین کی قومی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ آئندہ ماہ کراچی میں ہوگی اس بات کا اعلان پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے کیا۔ ایونٹ7سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ تین روزہ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، ائیر فورس، نیوی ، واپڈا، ریلویز، ہائیر ایجوکیشن کمیشن ، پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، خیبر پختونخواہ ، آزاد کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ چیمپئن شپ میں مردوں کے 23اور خواتین کی 21کیٹگریز کے مقابلے ہونگے۔
تازہ ترین