• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ایوارڈز کے لئے ضلعی حکومتوں سے نامزدگیاں طلب

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)پنجاب حکومت نے رواں سال سول ایوارڈز کے لئے ضلعی حکومتوں سے نامزدگیاں طلب کر لی ہیں اور فروری کے اختتام تک مختلف شعبوں میں نمایاں کارنامے انجام دینے والے افراد کی مکمل تفصیلات ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے ہر سال23 مارچ کو ملک بھر میں مختلف شعبوں جن میں تعلیم ، صحت ، کھیل ،فنون لطیفہ ،سوشل ورک سمیت دیگر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو سول ایوارڈز سے نواز ا جاتا ہے جس کے لئے رواں سال کے ایوارڈ ضلعی حکومتوں سے نامزدگیاں مانگی گئی ہیں اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فروری کے اختتام تک نامزدگیاں مکمل کرکے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھجوانے کا کہا گیا ہے ۔
تازہ ترین