• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آزادکشمیر کے ترقیاتی ویژن کو کمزور نہیں کیا جاسکتا ، مسلم کانفرنس

ڈڈیال(نمائندہ جنگ)ڈڈیال آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس حلقہ ڈڈیال کے انتخابی اتحاد کے راہنماچیئرمین عشرزکوۃضلع میرپورصوفی جاوید اقبال نے کہا کہ ضلع بھمبرمیںوزیراعظم آزاد کشمیر راستہ روکنااور گاڑیوںپر پتھرائوکرنا ایک کھناو فعل ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے لیکن راستوں کے روکنے سے وزیراعظم آزادکشمیر کے ترقیاتی ویژن کو کمزور نہیں کیا جاسکتا تعمیر وترقی ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے روکی نہیں جاسکتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزیونین کونسل میں اہلیان علاقہ کی طرف سے منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا صوفی جاوید اقبال نے کہا ڈڈیال کے ایم ایل اے کی دیانتداری ایک مسلمہ حقیقت ہے جس کا ثبوت ڈڈیال میں ساتوں میں یونین کونسلوں اور شہرکے عوام نے مسل لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ دیکر بھاری بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس ایک تاریخی جماعت ہے جس نے علاقہ سے وسیع تر مفادکیلئے چوہدری مسعود خالد و دیکر اس دھرتی کو ترقی راہوں پر گامزان کر دیا ہے صوفی جاوید اقبال نے کہا چندناعافیت اندیشن لوگوں کو موجود ہ ایم اے ایل اور مسلم لیگ ن کے سربراہ راجہ فاروق حیدر کی سوچ کو دیکھ کر پیٹ میں مروڑا ٹھارہے ہیں انہوں نے کہا ڈڈیال سب ڈویژن کی قیادت ایک ایسے مرد مجاہد کے طریقوں میں جس کو ڈڈیال تمام یونین کونسلوں کے عوام کی حمایت حاصل ہے چندلوگ ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر بکھلاہٹ کا شکار ہو کر راستہ روکنے کی دھکمیا ں دیتے ہیں
تازہ ترین