• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم پرستوں نےتعلیمی اداروں کونفرت وتعصب کےمراکز بنادیا، ہدایت الرحمٰن بلوچ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کےصوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہاہےکہ اسلامی جمعیت طلبہ ملک بھر میں نوجوانوں کےلئےنرسری ویونیورسٹی کا کردار ادا کررہی ہے،طلبہ کو زیور تعلیم واخلاق اور اسلامی تعلیمات سے آراستہ کرنا اسلامی جمعیت طلبہ کا بنیادی بنیادی مقصدہے بلوچستان کے بلوچ پشتون طلبہ تعلیم پر توجہ دیں عوام آئندہ انتخابات میں آزمائے ہووں کو ووٹ نہ دے کر نشان عبرت بنادیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ پنجاب میں بلوچستان کے بلوچ پشتون طلبہ کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی یوتھ بلوچستان کے صدر جمیل احمدمشوانی،مولانا عبدالحمید منصوری ودیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نےکہا کہ بلوچستان کے قوم پرستوں نے صوبے کے تعلیمی اداروں کو نفرت وتعصب کے مراکز بنادیے ہیں جوقوم کی خدمت نہیں بلکہ قوم کیساتھ دشمنی ہے،تعصب ونفرت اور لسانیت قوم کو تقسیم اور طلبہ کا وقت ضائع کرکے انہیں ناکارہ بنانے کی سازش ہے ہم اس سازش کو ناکام بنائیں گے حکومت کے پاس عوام کو تعلیم،رہائش،صحت،سیوریج،پینے کا صاف پانی،ادویات فراہم کرنے اوران کا معیار زندگی بلند کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں بلکہ حکمرانوں کی ترجیح کرپشن ولوٹ مارہیں،جبکہ عوام ضروریات زندگی کے لیے ترس رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں خیر کے کام سرانجام دے رہی ہے۔
تازہ ترین